26 جولائی، 2009، 10:25 AM

محمد علی جعفری

پورا اسرائیل ایرانی میزائلوں کے نشانے پر ہے

پورا اسرائیل ایرانی میزائلوں کے نشانے پر ہے

ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف محمد علی جعفری نے کہا ہےکہ اسرائیل کی طرف سے ایران پرحملے کی صورت میں ایران، اسرائیل کی تمام سرزمین کو اپنے میزائلوں کا نشانہ بنائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف محمد علی جعفری نے ایرانی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےکہا ہےکہ اسرائیل کی طرف سے ایران پرحملے کی صورت میں ایران، اسرائیل کی تمام سرزمین پر میزائل برسائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ایران پر حملے کی صورت میں اسرائیل کو ناقابل فراموش سبق سکھائیں گے انھوں نے کہا کہ اسرائیل کی ایٹمی تنصیبات ایرانی میزائلوں کے نشانے پرہیں جعفری نے کہا کہ ایران نے میزائل ٹیکنالوجی کی صلاحیت حاصل کرنے میں کافی پیشرفت حاصل کی ہے اور ہم اپنی سرزمین کا دفاع کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔

 

News ID 918142

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha